بھمبر۔۔ رپورٹ کشمیر الیکٹرانک میڈیا بھمبر۔۔
گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے طلبا کی ٹیم کی ال ازاد کشمیر انٹر سکولز ٹورنامنٹ کی چیمپئن شپ میں ہاکی کا چیمپین بننے پر سپیشل ایجوکیشن سکول بھمبر کی پرنسپل محترمہ شازیہ پروین نےگزشتہ روز پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں جا کر ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ اور ٹیم کوچ کو مبارکباد دی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پائلٹ سکول بھمبر کے ہونہار طالب علموں نے اپنے عزم اور محنت سے پائلٹ ہائی سکول بھمبر کی ٹیم کے لیے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس شاندار کامیابی پر محترمہ شازیہ پروین نے خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم کی مزید کامیابیوں کی دعا کی ہےاور نے کہا ھےکہ اس فتح سے پائلٹ ہائی سکول میں کھیلوں کے شعبے کو مزید تقویت ملے گی اور نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
اس شاندار کامیابی پر محترمہ شازیہ پروین نے کھلاڑیوں اور ٹیم کوچ۔ پرنسپل ادارہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف سکول بلکہ بھمبر کی کمیونٹی کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation