سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ بی بی سی) تھانہ اگو کی کے علاقہ گنجیاں والی کلا ں میں واقعہ سینٹ میری چرچ میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں نامزد ملزمان محمد بلال ولد مقدر محمد رحمان ولد خلیل نے چرچ کے غلہ سے نقد رقم کے علاوہ سٹیچو اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئے چوری سے روکنے کی رنجش میں ملزمان نے ایک بزرگ مسیحی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مسیحی تحریک بیداری کے چیئرمین ڈاکٹر عادل غوری کی ہدایت پر ضلعی صدر نصیر کھوکھر سٹی جنرل سیکرٹری روشی غوری اور چیئرمین ایکشن کمیٹی ڈاکٹر ایل ون جان موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مضروب کی عیادت کی اور سارے معاملے میں مکمل قانونی معاونت کی یقین دہانی کروائی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation