سیالکوٹ؛ سینٹ جوزف کیتھولک چرچ مرے کالج روڈ سیالکوٹ میں میٹرک میں پاس ہونے والے 35 مسیحی بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ریورنڈ فادر ظفر تنویر نے ان میں شیلڈز تقسیم کیں۔
اس موقع پر مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے بھرپور تالیوں سے ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
عزت مآب ریورنڈ فادر ظفر تنویر نے کہا کہ تعلیم و تربیت ہی کے ذریعے بچوں کو معاشرے کا کارآمد اور مثبت شہری بنایا جاسکتا ہے تاکہ معاشرے میں ترقی اور بہتری پیدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی وہ روشنی ہے جس سے مستقبل کی راہوں کو روشن کیا جاسکتا ہے اور ایمان سے بھرپور آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation