ضرورت مند مسیحی بہن بھائی بیت المال میں زیادہ سے زیادہ درخواستیں جمع کروائیں؛ اسلم مسیح


چنیوٹ( رپورٹر اسلم مسیح ممبر نوائے مسیحی) 27 جولائی 2024 ضلعی بیت المال کمیٹی کا اجلاس ساڑھےدس بجے منعقد ہواجس کی صدارت چیئرمین  جناب حاجی محمد طارق صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہباز صاحب نے کی  اس اجلاس میں غریبوں اور ضرورت مند لوگوں کے ساتھ اقلیتوں سے متعلقہ معاملات بھی زیر بحث ائےبیت المال وہ واحد ادارہ ہے جو بلا تخصیص مذہبب جنس اور نسل کے تمام درخواستوں پر غور و فکر کرتا ہے اور ضرورت مند لوگوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے  ممبر نوائے مسیحی  اسلم مسیح بھی چنیوٹ ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی کے ممبر ہیں اس لیے تمام کرسچن کمیونٹی جو کہ ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں ہے ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضرورت مند مسیحی بہن اور بھائیوں کی زیادہ سے زیادہ  درخواستیں جمع کروائیں تاکہ ان کو زیادہ سے زیادہ مالی امداد فراہم کی جائے اور یہ بھی نوٹ فرمائیں کہ تمام درخواستیں ان لائن جمع کروائی جائیں

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی