میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسر جولین جیمز کو وزیر اعظم پاکستان کی مبارکباد
میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاکستان آرمی کے افسر جولین معظم جیمز کو وزیر اعظم پاکستان نے مبارکباد دی ہے۔
سوموار کو وزیراعظم پاکستان کے دفتر سےجاری ہونے والے بیان میں شہباز شریف نے میجر جنرل معظم جیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ’پاکستان کی ترقی اور دفاع کے لیے مسیحی کمیونٹی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔‘
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ’میجر جنرل جولین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ مہارت اور محنت نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔‘ میجر جنرل جولین معظم جیمز کا تعلق پاکستان کی فوج میں ایس ایس جی کمانڈو سے ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہے اسی سال کے آغاز میں مسیحی خاتون ہیلن میری روبرٹس پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں بریگیڈیئر کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی مسیحی خاتون تھیں۔ بریگیڈیئر ہیلن میری کا تعقل پاکستان کی فوج میں میڈیکل کے شعبے سے ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation