![]() |
جمہوریت میں عوام کو اپنے نمائندے خود چننے کا حق سب سے بنیادی ترین حق ہے; نتھانی ایل اقبال |
جمہوریت میں عوام کو اپنے نمائندے خود چننے کا حق سب سے بنیادی ترین حق ہے
نتھانی ایل اقبال چیرمین پاکستان کرسچن ڈیموکریٹک موومنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں جس طرح سے جمہوریت اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی گئیں ہیں اس کی تفصیلات قوم کے سامنے ہیں پاکستانی عوام کی بدقسمتی ہے کہ حکومت ایسے لوگوں کو ملتی ہے جن کے پاس مینڈیٹ نہیں ہوتا تو ملک میں فساد اور انتشار کی نزر ہو جاتا ہے موجودہ حکومت میں اتنی سکت نہیں ہیں کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے کچھ کرسکے جمہوریت کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ حکومت عوام کی منتخب کردہ ہوتی ہے جس کے پیچھے عوام کھڑی ہوتی ہے اور عوام اپنی منتخب کردہ حکومت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اگر کوئی تنازعہ کھڑا ہو جائے تو بات چیت کے ذریعے اس کا حل نکل آتا ہے مگر اس وقت ہمارے ملک میں حکومت اپنے ذاتی مفادات کے لیے بنی ہوئی ہے یہ حکومت ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation