حیدر آباد: ڈاکٹر لالچند اکرانی کو وزیر اعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مسیحی وفد کی مبارکباد
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ حیدرآباد کے
نائب صدر مقبول مسیح کھوکھر اور پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع جامشورو کے جنرل سیکریٹری رمیش لعل اور لیڈیز کونسلر یوسی 136 شمینہ یونس نے پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لالچند اکرانی صاحب کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب کے معاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اور اس موقع پر مقبول مسیح کھوکھر نے حیدرآباد کے قبرستانوں کی چاردواریوں کی بات چیت ہوئی۔چرچ اور مندروں کی تعمیرات کی بھی بات چیت ہوئی۔ اور جبری شادیاں اور جبری مذہب تبدیل کروانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اور اس موقع پر اقلیت کے نوجوان اور بچیوں کو اغوا کر کر بڑا توان حاصل کرتے ہیں وہ با اثر ڈاکو. اور سینٹری ورکروں کو افادی سامان نہیں ملتا اس وجہ سے ان کی جانیں چلی جاتی ہیں۔ مرنے کے بعد نہ ان کے بچوں کو کوئی نوکری ملتی ہے نہ کوئی معقول معاوضہ ملتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation