نیوجرسی شہر میں سنی گل مسیح کی جانب سے میوزیکل ایوارڈ شو کا انعقاد


 نیوجرسی شہر میں سنی گل مسیح کی جانب سے میوزیکل ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔

امریکہ (نوائے مسیحی نیوز)نیو جرسی کے شہر میں مشہور ایونٹ آرگنائزر سنی گل مسیح انٹرٹینمنٹ کی جانب سے میوزیکل ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی سپر اسٹار اداکارہ شلپا شیٹھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔



اداکارہ شلپا شیٹھی نے مسیح انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کا خصوصی دورہ بھی کیا جس میں انہوں نے سنی گل کی ثقافتی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


 
تقریب میں اداکارہ شلپا شیٹھی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ معروف پروموٹر بندو کھولی، سنی گل مسیح، شوبز شخصیات، تاجروں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


اداکارہ سشمیتا سین، گلوکار عاطف اسلم، اداکارہ سارہ علی خان گووندا، جونی لیور اداکارہ امیشا پٹیل اور دیگر نے ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جب کہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ راک اسٹار گلوکار بوہیمیا کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ شو کا انعقاد کیا ۔


بوہیمیا نے اپنے مشہور گانے گائے اور میوزیکل کنسرٹ شو میں ہندوستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



 سنی گل مسیح نے کہا کہ میں گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہوں جس میں بالی ووڈ اور ہالی وڈ اور پاکستانی فنکاروں کو اپنا پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہوں۔ 



انہوں نے کہا کہ سنی گل انٹرٹینمنٹ کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے فیشن، میوزک ایوارڈ شو اور شوبز کی دیگر سرگرمیاں امریکا بھر کے شہروں میں منعقد کی جائیں گی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی