اچھی خبر؛ پاکستان نے سیاسی پناہ پر پابندی ختم کر دی ہے


پاکستان نے سیاسی پناہ کے خواہشمند اپنے شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر ایک ماہ پرانی پابندی ختم کر دی ہے، جسے چرچ کے رہنماؤں نے ایک خوش آئند قدم  قرار دیا ہے۔

پاکستان کی حکومت نے 22 جولائی کو سیاسی پناہ کے متلاشی ان پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا جو بیرون ملک رہتے ہیں اور ان کے پاسپورٹ یا تو منسوخ ہو چکے ہیں یا ختم ہو چکے ہیں، سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ، درخواست دئے جانے کے 60 دن کے اندر جاری کیے جائیں گے۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار نے 5 جون کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرنے والی میٹنگ کے دوران پابندی کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔


پابندی میں پاکستانی مشنز سے کہا گیا تھا کہ وہ سیاسی پناہ کے خواہاں یا پہلے ہی پناہ پر رہنے والوں کو "بہترین قومی مفاد میں" پاسپورٹ جاری کرنا بند کریں۔


کیتھولک بشپس کانفرنس آف پاکستان کے صدر حیدرآباد کے بشپ سیمسن شکردین نے پابندی ختم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے "ایک اچھا فیصلہ" قرار دیا ہے۔


بشپ سیمسن شکردین نے ایک بین الاقوامی نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف فیصلے نے شہریوں کو مشکلات میں دھکیل دیا تھا جو کہ پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی شہریت کے بغیرتھے۔


بشپ نے کہا کہ پابندی کو واپس لینے کے فیصلے سے "غیر ملکی ترسیلات زر میں  طویل مدت میں ملک کو فائدہ پہنچے گا اور معاشی بدحالی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اس سے مسیحیوں سمیت تمام مذاہب کے پناہ کے متلاشیوں کو فائدہ پہنچے گا‘‘ 



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی