اٹلی میں آج بھی پرانی ثقافت اور کلچر برقرار
آج دنیا ایک گلوبل ویلج ہے ایسا کہا جاتا ہے لیکن انسان تنہا ہو گیا۔ آجکل نوجوانوں کی اکثریت کی سب سے بڑی مصروفیت موبائل فون ہے اب دوستوں کے ساتھ بیٹھنے، گپیں لگانے والا دور ختم ہو گیا ہے۔
اسی طرح مغرب میں خاندانی نظام کا خاتمہ اور محلے داری اب تقریباً نا پید ہو چکی ہے لیکن باقی یورپ کے برعکس آج بھی اٹلی دوسرے ممالک سے بہتر ہے یہاں محلے داریاں بھی قائم ہیں لوگ یہاں کیفے جن کو آپ چائے خانہ کہہ سکتے ہیں میں مستقل آتے ہیں بیٹھتے ہیں۔
یہاں آج بھی باقی یورپ کی نسبت انسانوں سے بہتر رابطہ قائم ہے شاید اٹلی ابھی باقی یورپ کی نسبت ذیادہ ڈیجیٹل نہیں ہوا آج بھی اخبار پڑھنے کا رواج قائم ہے خاص طور پر بزرگوں میں
تحریر۔ریاض شاہ روم اٹلی
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation