کوئٹہ:اقلیتی رہنماؤں کی پریس کانفرنس حکومت اور منارٹی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر شدید تنقید
کوئٹہ:اقلیتی رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس میں
حکومت اور منارٹی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر شدید تنقید کی۔ پریس کانفرنس میں مختلف
مسائل اور حقائق کو سامنے لایا گیا جو اقلیتی نمائندوں کے فنڈز اور ان کے استعمال
سے متعلق تھے۔
عدنان عارف جہانگیر کے مطابق، گزشتہ دور حکومت میں
بلوچستان کے ہر ایم پی اے کو آٹھ ارب روپے سے زائد کے فنڈز ملے۔ اقلیتی نمائندوں
کو مجموعی طور پر 35 ارب روپے سے زائد کے فنڈز فراہم کیے گئے۔
عدنان عارف نے بتایا کہ ان فنڈز کا زیادہ تر حصہ چرچز
اور مندروں کی تعمیر، تزئین و آرائش اور دیگر جعلی منصوبوں اور اسکیموں میں ضائع کیا
گیا۔
عدنان عارف نے دعویٰ کیا کہ حکومت اقلیتوں کو انسانی
حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے منارٹی ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی
کرپشن کی تحقیقات جاری ہونے کی بھی تصدیق کی۔
عدنان عارف جہانگیر نے مطالبہ کیا کہ حکومت منارٹی افئیرز
ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیوں کو روکے اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا کام کرے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation