برصغیر کے نامور مسیحی کرکٹر کی اچانک حادثاتی موت ہوگئیڈیوڈ جانسن نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف کیا۔
سابق بھارتی فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکونی سے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر ڈیوڈ جانسن بنگلور میں اپنے اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کی بالکونی سے گر کر انتقال کر گئے۔ ڈیوڈ جانسن کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 2 بچے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جانسن اپنے گھر کے قریب ایک اکیڈمی بھی چلا رہے تھے لیکن ان دنوں ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی۔
جانسن کی اچانک موت نے کرکٹ برادری کو صدمہ پہنچایا ہے اور کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر اپنے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جانسن نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1995 میں انڈیا کی مشہور ڈومیسٹک لیگ رنجی ٹرافی سے کیا اور 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation