گزشتہ روز خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم میں پاک فوج کے شہید ہونے والے پانچ جوانوں میں دو مسیحی بھی شامل ہیں۔
شہید ہونے والوں میں آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اوکاڑہ سے 33 سالہ حوالدار عقیل احمد، پونچھ سے 30 سالہ لانس نائیک محمد طفیر، اٹک سے 24 سالہ انوش رفون سپاہی، ہری پور سے 26 سالہ سپاہی محمد اعظم اور اسلام آباد سے 29 سالہ ہارون ولیم جان شامل ہیں۔
پاک فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کریں گے اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے سپوت قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ہمیں پاک فوج کی قیادت اور اسے کے بہادر و نڈر جوانوں کی شہادت پر فخر ہے اور میں شہید ہونے والے تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا لہو دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے رائیگاں نہیں جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation