سپاہی ہارون ولیم شہید کی آخری رسومات ادا کردی گئیں
راولپنڈی: ضلع کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جان دینے والے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ولیم ہارون کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئیں ہیں جہاں وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپاہی کی آخری رسومات میں شرکت کی ہے
29 سالہ سپاہی ہارون ولیم نے گزشتہ روز کرم میں مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کی۔
وزیراعظم نے مسیحی برادری کی ملک کی ترقی میں خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے مشتمل افراد کا مجموعہ ہے جو ریاست کے اجتماعی دفاع کے لیے کوشاں ہے
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation