![]() |
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں سینٹری ورکرز کی دوران کام ہلاکت پر رپورٹ طلب کرلی |
لاہور ;وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بھلوال میں ڈسپوزل کی صفائی کے دوران تین سینٹری ورکرز کی جان بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے متاثرہ سینٹری ورکر کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ کام کے دوران سینٹری ورکرز کو سیفٹی گیجٹ فراہم کرنے متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہے ۔
سینٹری ورکرز کے لیے سیفٹی گیجٹ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے سینٹری ورکرز کام کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو سمجھیں
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation