پاکستانی خاتون ڈاکٹر ڈیفنی سوارس کا منفرد اعزاز
لندن:پاکستانی بزنس کو چ اورنامور ٹرینر ڈاکٹر ڈیفنی سوارس (بانی: کیروسل مامز بزنس اینڈ لیڈرشپ کوچنگ) کی برطانیہ کے تاریخی قصبے ونڈسر،میں Duchess of York سارہ فرگوسن کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں دونوں خواتین نے وژنری قیادت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے باہمی تعلق اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، جس سے دونوں رہنماؤں کوایک مثبت سماجی تبدیلی پیدا کرنے کے لیے باہمی جستجو کو تقویت ملی ہے۔ ڈاکٹرڈیفنی سوارس اور سارہ فرگوسن نے خواتین میں قیادت کو فروغ دینے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرجوش وابستگی کے اشتراک کا اعادہ کیا،جو ان کی ملاقات اورمشترکہ وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنی میٹنگ کے دوران، ڈاکٹرڈیفنی سوارس اور سارہ فرگوسن نے اپنے اپنے مشن کے بارے میں بامعنی گفتگو کی اور اپنے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ممکنہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیاہے۔ ان کی گفتگو نے خواتین رہنماؤں کی اگلی نسل کی پرورش میں رہنمائی، خود اعتمادی اور کمیونٹی کے تعاون کی اہمیت پربھی زور دیا ہے۔ڈاکٹرڈیفنی سوارس نے سارہ فرگوسن کی انسان دوست کوششوں اور عالمی سطح پر خواتین کو مضبوط اورمتاثر کرنے کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔اُن کا کہنا تھا کہ ڈچز آف یارک سارہ فرگوسن سے ملنا ایک ناقابل یقین اعزاز تھا،مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ملک پاکستان،کیمونٹی اور خواتین کی نمائندگی کی ہے۔خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی لگن واقعی ہی متاثر کن ہے۔ ہماری گفتگو نے ہمارے کام کی اہمیت اور مساوی معاشرے کی تشکیل پر ان کے اثرات کو تقویت دی ہے۔سارہ فرگوسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرڈیفنی سوارس کی کوچنگ اور قیادت کے انداز اور غیر معمولی کام قابل تعریف ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ”ڈاکٹرڈیفنی سوارس،ماؤں کو بااختیار بنانے اور خواتین میں قیادت کو فروغ دینے کے لئے اُن کی کاوشوں عمدہ ہیں۔ڈاکٹرڈیفنی سوارس کا منفرد نقطہ نظر اور مثبت تبدیلی پیدا کرنے کی لگن، میری خواتین کی حمایت اور وکالت کے مشن کے ساتھ بالکل مطابقت رکھتی ہے۔“میٹنگ کے اختتام پرڈاکٹرڈیفنی سوارس اور سارہ فرگوسن نے خواتین کو بااختیاربنانے اور قیادت کی ترقی میں اپنی کوششوں کو مزید وسعت دینے کے لیے مستقبل میں تعاون کے لیے نئے عزم کا اظہار کیا۔ ونڈسر میں ہونے والی اس میٹنگ میں ایک طاقتور اتحاد بننے کا عہد کیا گیا جس کا مقصدمعاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation