سیالکوٹ میں توہین مذہب کا ایک اور واقعہ تاحال حالات انتظامیہ کے کنٹرول میں ہیں


 مورخہ 20 جون2024  شام کے وقت وسیم مسیح  ولد امجد پرویز پر شام کو جھوٹا توہین مذہب کا الزام لگا دیا گیا ہے۔ وسیم مسیح ولد امجد پرویز کانپور پھلوڑا ضلع سیالکوٹ کا رہائشی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے حالات پرامن ہیں

تفصیل کے مطابق وسیم مسیح نے عید پر قربانی کی کھالیں خریدنے کا کاروبار کیا تھا اور اس نے ایک امام مسجد سے قربانی کی کھالیں خریدی تھی  جس کے لیے اس نے ایڈوانس میں  بیانہ کے طور پر 15 ہزار روپے بھی دے رکھے تھے۔ 

لیکن جب مال لینے کا وقت آیا تو مولوی صاحب نے وہ کھا لیں کسی اور کو زیادہ منافع پر بیچ  دیں جس پر وسیم مسیح اور مولوی صاحب میں شدید تلخ کلامی ہوگئی۔

مولوی صاحب نے غصے میں آ کر اس پرتوہین مذہب کا الزام لگا دیا ، مسجد میں اعلان کر کے سارے گاؤں کو اکٹھا کر لیا اور اس طرح سے آس پاس کے گاؤں کے لوگ بھی ان پر حملہ کرنے کو پہنچ گئے۔

 پولیس اور انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے حالات پرامن ہیں ابھی تک کسی بھی مقدمہ کا اندراج نہیں ہوا.پولیس جمعہ کی نماز کے بعد حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سرگرم ہے اور معاملے کی تفتیش کررہی ہےجبکہ مسلم و مسیحی راہنماؤں کو دن کے وقت میٹنگ کے لیے مدعو کیا گیا ہے تاکہ بیٹھ کر معاملے کو پرکھا جاسکے اور حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم