مسیحی برادری قرآن پاک کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتی; پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف

 

گوجرنوالہ ( نوائے مسیحی) چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف
 پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے سرگودھا میں ہونے والے واقع کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  مسیحی برادری قرآن پاک کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتی جس کتاب میں مسیح کا نامے نامی 25 مرتبہ خاندان نانا اور والدہ ماجدہ کے نام  پر مبارک سورتیں  ہوں مسیحی قرآن مجید کو معتبر اور مثالی کتاب مقدس سمجھتے ہیں ہر انسڈنٹ کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ہر رپورٹ میں بتایا ہے کہ مسیحی بے قصور تھے لیکن آج تک شانتی نگر سانگلہ ہل کراچی  بلوچستان پشاور کوریاں گوجرہ جوزف کالونی لاہور اور جڑانوالہ کے مجرمان کو سزا نہ دی گئی ہماری ایجنسیز اور اداروں کی آنکھ سے کوئی بات نہیں چھپ سکتی پھر بھی مسیحیوں کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا رہا ہے اور اب بھی نہ جانے کب تک یہ سلسلہ جاری رہے۔ مخصوص گروہ مسیحی برادری کو ایذا رسانی میں مبتلا رکھنا ضروری سمجھتا ہے جس کا سدباب ہو سکتا ہے لیکن شاہد ذمہ داران ایسا کرنا نہیں چاہتے ۔ باقی ذی شعور مسلمان بہن بھائی سمجھتے اور محسوس کرتے ہیں کہ مسیحی برادری کبھی بھی توہین کے واقعات میں ملوث نہیں رہی سوچی سمجھی سازش کے تحت مسیحیت کو بدنام کرنے والے ملکی وقار کو بھی ٹھیس پہنچاتے ہیں ایسے لوگ پاکستان کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہیں انہوں نے کہا جب قانون موجود ہو اور اسے ہاتھ میں لے کر جنگل کا قانون بنایا جائے تو سمجھ لیں کہ یہاں پر مسیحی محفوظ نہیں ۔ اس کے باوجود مسیحی گستاخ نہیں اور ملک کے بھی وفادار ہیں چیف اف آرمی سٹاف چیف جسٹس آف پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سٹینڈ لیں مسیحی امن پسند تھے ہیں اور رہیں گے ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی