![]() |
سانحہ سرگودھا کے حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع |
سانحہ سرگودھا کے حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع
پاکستان مسیحی اتحاد کے سربراہ مسلم لیگی ایم پی
اے پنجاب عمانوئیل اطہر جولیس نے پنجاب اسمبلی میں سانحہ سرگودھا کے حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ
میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ہے تاکہ اسمبلی میں اس سانحہ پر بحث ہو سکے۔
تحریک التواء میں مندرج
ہے کہ سرگودھا میں گزشتہ دنوں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کی خبر سامنے آئی اور
علاقہ میں امن خراب کرنے والے عناصر نے اصل حقیقت معلوم کرنے کی بجائے علاقہ میں
ماحول کو خراب کیا یہاں تک کے مذہبی ہم آہنگی کا ثبوت دیا جاتا مذہبی منافرت کو
پھیلایا گیا۔
پاکستان میں بسے والے
مسیحی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے کے مسلمان ۔ آئے روز الزامات کی زد میں رہنے والے
پرامن مسیحی اس حوالے سے مستقل حل چاہتے ہیں اس معاملہ کے بعد عوام میں شدید اضطراب
اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ لہذا استدعا ہے کہ میری تحریک کو باضابطہ قرار دے کر اس
پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation