سرگودھا توہین مذہب واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ایک شخص جاں بحق

 

سرگودھا کی مجاہد کالونی میں مشتعل افراد نے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کے گھر میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی۔ جس کے بعد 80 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

 

مشتعل افراد نے گھریلو جوتوں کی فیکٹری کو آگ لگا دی، مشتعل افراد نے بجلی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا۔

 

ڈی پی او خوشاب، آر پی او، امن کمیٹی کے اراکین اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے۔

 

آر پی او شارق کمال صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

آر پی او شارق کمال کا کہنا تھا کہ پولیس نے زخمیوں کو بحفاظت اسپتال منتقل کردیا، مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی