ایڈمنسٹریٹر عمران ٹائٹس بھٹی نے استقبال کیا۔پاسٹر مرقس شریف کو یو سی ایچ میں جدید سہولیات پیرامیڈیکل سٹاف کی مختلف شعبہ جات میں ٹریننگ سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یو سی ایچ نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب بھر میں مسیحیت کی پہچان ہے جس کے لیے مذہبی سیاسی سماجی رہنماؤں اور جماعتوں کو اس ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہیے۔
عمران ٹائٹس بھٹی کی ایڈمنسریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو سی ایچ کی تزئین و آرائش اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹریننگ کےلیےپنجاب میڈیکل فیکلٹی سے الحاق شاندار کامیابی ہے ان کی کارکردگی پراطمینان نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ۔
اس موقع پر معروف صحافی و سماجی رہنما یاسر برکت کھوکھر معروف بزنس مین نوخیز کھوکھر جرنلسٹ سیموئیل کھوکھر بھی موجود تھے پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے ادارے، ایڈمنسٹریٹر،عمران ٹائٹس بھٹی، ملکی سلامتی ،ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation