بہاولپور کے صحرائے چولستان میں نہر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، افسوسناک انکشاف
بہاولپور: بہاولپور کے صحرائے چولستان میں نہر سے 18 سالہ اقلیتی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ نہر سے برآمد ہونے والی لڑکی کی شناخت کرشمہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی اور پھر اس کی لاش کو نہر میں پھینک دیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کرشمہ کو 3 اور 4 اکتوبر کی درمیانی شب اغوا کیا گیا تھا اور اس کی لاش قاسم والا بنگلہ کے علاقے میں ایک نہر سے ملی تھی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation