اسرائیل پر حماس کا حملہ، کیا مسجدِ اقصیٰ پر فلسطین کا قبضہ ہونے والے ہے؟

 


ہفتے کی صبح حماس نے غزہ سے اپنی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کا آغاز کیا اور اسرائیل اس کے لیے بالکل تیار نہیں تھا۔ 

اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ ماضی کی نسبت بے مثال ہے۔ حماس کے عسکریت پسند مختلف مقامات پر حفاظتی باڑ کاٹ کر غزہ سے اسرائیلی سرحد میں داخل ہوئے۔

یہ کئی دہائیوں میں سرحد پار سے ہونے والا سب سے بڑا آپریشن تھا۔

یہ مصر اور شام کے 1973 کے اچانک حملے کی 50 ویں برسی کے ایک دن بعد کیا گیا جس نے اس وقت مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع کر دی تھی۔

حماس کی قیادت یقینی طور پر اس تاریخ کی اہمیت کو سمجھتی ہے جس نے اسے منتخب کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور وہ اس حملے کے بدلے میں اپنے دشمنوں سے بھاری بدلہ لیں گے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی