متاثرینِ جڑانوالہ میں کاریتاس پاکستان کی طرف سے فوڈ پیکج اور ہینڈ کارٹس تقسیم



فیصل آباد : کاریتاس پاکستان فیصل آباد نے جڑانوالہ میں فوڈ پیکج اور ہینڈ کارٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں 3 مختلف علاقوں سے کل 200 افراد مستفید ہوئے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت  امجد گلزار اور ڈاکٹر خالد مختارصاحب تھے

عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاریتاس کیتھولک چرچ کی نمائندگی کر رہا ہے اور مقدس بائبل سے ایک اچھے سامری کی مثال پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کاریتاس پاکستان کےمتعلق بتایا کہ یہ ادارہ یتیموں، غریبوں، لاچاروں، قیدیوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرتا ہے۔

اس کے بعد لوگوں کو عزت مآب کے دست مبارک سے کھانے کے پیکج تقسیم کئے گئے۔ مستفید ہونے والوں نے عزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت اور کیتھولک چرچ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس پروگرام کے انعقاد پر جناب انیل مشتاق اور کاریتاس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی