پہلا بشیر مسیح میموریل ٹورنامنٹ شروع



سبی؛ پہلا آل سبی بشیر مسیح میموریل ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پہلا آل سبی  (مرحوم )بشیر مسیح سابق ڈپٹی اسپیکر بلوچستان ٹیپ بال کرکٹ چیمپین ٹرافی کے ابتدائی میچ میں پاکستان مسیحی اتحاد کے صوبائی جنرل سیکرٹری آصف رزاق اور صوبائی ارگنائزر آصف بھٹی نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس موقع پر چیف گیسٹ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیل پاکستان میں نوجوانوں کی زندگیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خاص طور پر سبی جیسے خطے میں۔ 

نوجوانوں کی زندگیوں میں کھیلوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ ان کی جسمانی، ذہنی اور سماجی نشوونما میں متعدد طریقوں سے معاون ہے۔

اس موقع پر شرکاء کی ایک بڑی تعداد بھی جمع تھی۔ شرکاء نے ٹورنامنٹ کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کے اس ٹورنامنٹ کا ہر سال انعقاد کیا جائے گا۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی