کمشنر کراچی اقبال میمن کاسینٹ پیٹرک کیتھڈرل کا دورہ‘بشپ بینی سے ملاقات



کراچی :  مورخہ 13جولائی 2023  بروز جمعرات کو کمشنر کراچی  محمد اقبال میمن نے سینٹ پیٹرک کیتھڈرل کا دورہ کیا۔ اس خصوصی موقع پر انہوں نے تقدس مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس سے ملاقات کی اور انہیں آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے قیام کی 75 سالہ جوبلی کی مبارکباد دی۔

 بشپ بینی کمشنر محمد اقبال میمن کا شکریہ ادا کیا جو مسیحیوں کو کرسمس اور ایسٹر جیسے بڑے تہواروں پر سیکورٹی اور مد د رفراہم کرتے ہیں اور درخواست کی کہ شارع فیصل پر کرسمس 2023 میں سجاوٹ کو مزید بڑھا جائے جس پر کمشنر نے رضا مندی اور یقین دہانی کروائی کہ اس سال کرسمس کو اور اچھے طریقے سے منایا اور سجایا جائے گااور شکریہ ادا کیا کہ ان کی سربراہی میں کراچی کے شہریوں کو معیاری تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم جا رہی ہیں۔

 آخر میں بشپ بینی نے کمشنر کو سینٹ پیٹرک کیتھڈرل کی 175 ویں سالگرہ پر کتاب بطور گفٹ پیش کی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی