سکندر مسیح پر مذہب تبدیلی کے لیے تشدد ، پولیس نے کیا کارروائی کی؟ جانیں

سیالکوٹ تھانہ موترہ کی حدود میں مسیحی نوجوان سکندر مسیح ولد ولیم مسیح پر تشدد کرکے اسلام قبول کرانے کی کوشش کرنے والا محمد اسماعیل کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔  گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سیالکوٹ کے علاقہ موترہ میں بننے والی ویڈیو دیکھا جاسکتا ہےکہ بے بس و مظلوم سکندر مسیح ہجوم کے درمیان زمین پر پڑا ہے اور درندہ ص

سیالکوٹ تھانہ موترہ کی حدود میں مسیحی نوجوان سکندر مسیح ولد ولیم مسیح پر تشدد کرکے اسلام قبول کرانے کی کوشش کرنے والے محمد اسماعیل کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سیالکوٹ کے علاقہ موترہ میں بننے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ بے بس و مظلوم سکندر مسیح ہجوم کے درمیان زمین پر پڑا ہے اور درندہ صفت شخص اس پر مسلسل تشدد کر رہا ہے اور اسے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کررہا ہے۔ 

ملزم اتنا شاطر تھا کہ ہجوم کو ویڈیو بنانے سے منع کر رہا تھا اور دھمکی دے رہا تھا کہ کوئی ویڈیو نہ بنائے ورنہ انجام کا ذمہ دار ہوگا ۔ کسی درد دل رکھنے والے نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ 

ویڈیو وائرل ہونے اور مسلم و مسیحی افراد کی طرف سے اس عمل پر سخت تنقید کے بعد پولیس کو ہوش آیا اور محمد اسماعیل کو گرفتار کرکے اس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ عمل سراسر اسلام کی تعلیمات اور پاکستان کے قوانین کے خلاف ہے جس پر قانون کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔ اگر اس واقعہ پر کوئی عمل نہ ہوا تو مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی