لاہور؛ آئزک ٹی وی کے زیر اہتمام پام سنڈے پر خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مسیحیوں نے شرکت کی۔اٹرنل لائف چرچ کے زیر اہتمام پام سنڈے کی خصوصی عبادت میں تمام کلیسیا پاسٹر انور فضل کی کے ساتھ کھجوروں کی ڈالیاں لئے ہوشعنا کے نعرے لگاتے ایف جی اے کنونشن گراؤنڈ میں داخل ہوئے.
تمام کلیسیا نے پاسٹر انور فضل کے ساتھ عشائیے ربانی میں شرکت کی ۔خدا کے خادم پاسٹر انور فضل نے کلام مقدس کے احکامات کو بیان کیا اور بیماروں و بدروح گرفتہ لوگوں پر ہاتھ رکھ کر خصوصی دعا کی. خداوند نے حاضرین کی زندگیوں میں کثرت سے اپنے جلال کو ظاہر کیا.
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation