عید الفطر اور عیدالضحیٰ کی طرح مسیحوں کے بین الاقوامی تہوار مسیح یسوع کے مردوں میں سے جی اٹھنے کے دن ایسٹر کے موقع پر 7 اپریل گڈفرائی ڈے سے 9اپریل ایسٹر تک ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا جائے اس سے مسیحوں اور مسلمانوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گااور مسیحوں کے اندر اپنے بنیادی حقوق کے متعلق پائی جانے والی احساسِ محرومی میں کمی آئے گی:
ا سلم پرویز سہوترا
(پام سنڈے) کھجوروں کے اتوار کے موقع پر بیت عنیاہ چرچ ٹیبہ مواتیاں کی کلسیاہ نے جلوس نکالا جو بھٹہ خشت فیکٹری نیوالصد یق چوک ٹیبہ مواتیاں سے شروع ہوا اور بیت عنیاہ چرچ پر اختیام پذیرہوا جس کی قیادت مقامی پاسٹر خالق مختار اور مسیحا ملت پارٹی قصور کے صدر ڈاکٹر اعظیم سہوترا نے کی جبکہ انسانی حقوق کے علمبردار پاکستان مسیحا ملت پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا،پاکستان مسیحا ملت پارٹی یوتھ ونگ کے رہنما رومیل سہوترا اور پی ایم ایم پی کے ترجمان آفتاب گل نے خصوصی شرکت کی۔ جلوس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسلم پرویز سہوترانے کہاکہ پاکستان کے قیام کے وقت مسیحوں نے مثالی کردار ادا کیا اب مسیحی قوم بار بار مطالبہ کر رہی ہے کہ جس طرح عید الفطر اور عیدالضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں چار روز کی عام تعطلات کی جاتی ہے اسی طرح مسیحوں اور مسلمانوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مسیحوں کے بین الاقوامی تہوار مسیح یسوع کے مردوں میں سے جی اٹھنے کے دن ایسٹر کے موقع پر گڈفرائی ڈے 7اپریل سے 9اپریل ایسٹر تک ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کیا جائے تاکہ مسیحی اور مسلمان جونسل در نسل سے اس ملک رہ رہے ہیں ان کے درمیان محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملے اور ملک میں سے مذہبی انتشار کاخاتمہ ہو اوراعلان کیا کہ جب تک حکومت ہمارا یہ مطالبہ تسلیم نہیں کرتی مسیحا ملت پارٹی ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation