زمین پھٹی نہ آسمان گرا،5 بچوں کا باپ بشیر مسیح پولیس حراست میں تشدد سے جاں بحق


 
زمین پھٹی نہ آسمان گرا،کار چوری کے شبے میں گرفتار 5 بچوں کا باپ بشیر مسیح پولیس حراست میں قتل 

سیالکوٹ دوران حراست شدید تشدد کی وجہ سے  بشیر مسیح  ہلاک ہوگیا ۔ ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال فوری معطل اور ذمہ داران  کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ماڈل  تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ظفر والی سے بشیر مسیح ولد یونس مسیح  کو کار چوری کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

  دوران حراست  شدید تشدد کیا گیا جس کی وجہ  سے اس کی ہلاکت ہو گئی اطلاع  ملتے ہی بشیر مسیح کے لواحقین نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر وزیرآباد روڈ کو بلاک کر کے شدید احتجاج کیا روڈ بلاک کر دیا اور ٹائروں کوآگ لگائی۔

 واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل کامران نے ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال کوفوری معطل کر دیا۔

 جبکہ کہ تفتیشی افسر غلام مرتضی اے ایس آئی اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔


 لواحقین نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بشیر مسیح کو قتل کرکے لاوارث قرار دیا ۔کسی شخص نے تشخیص کے بعد ہمیں بتایا کہ بشیر مسیح کی لاش ہسپتال میں پڑی ہے۔


 جس کو پوسٹ مارٹم کے بعد ہمارے حوالے کیا گیا ہے لواحقین کاکہنا ہے کہ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد سے موت میں تبدیلی کروانے کے لئے اثر رسوخ استعمال کر رہی ہے۔جرنلسٹ جاوید گل،ڈاکٹر عادل غوری،عمانوایل نواب مانی ایڈووکیٹ، طارق سراج چوہدری، منور مارشل گل۔قمر ضیاء۔طارق تبسم۔جان محبوب  سیاسی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اعلی حکام واقعہ کانوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم