ورکرز یونین آزاد کشمیر کا پلیٹ فارم سینٹری ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کام کررہاہے۔ ایڈوائزر ہونے پر فخر ہے، شکیل انجم ساون
بھمبر (نمائندہ خصوصی) بھمبرآزاد کشمیرکے سرکاری، غیر سرکاری اداروں میں سینٹری ورکرز کے مسائل سے آگاہ، زیادتی برداشت نہیں کریں گے، یہ بیان مسیحی سماجی کارکن و اُمیدوار بلدیاتی انتخابات شکیل انجم ساون نے سینٹری ورکرز کے مسائل سامنے آنے کے بعد ملکی و بین الاقوامی میڈیا پر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ کسی کو طبقاتی طور پر کمزور سمجھتے ہوئے زیادتی کرنے والے معاشرے عذاب الہیٰ کو دعوت دیتے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان بھر میں دیکھنے میں آیا ہے کے مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں مضبوط طبقات کے افراد کی غلطیاں اور جرائم بھی سینٹری ورکرز کے ذمہ ڈال دی جاتی ہیں۔ جس پر پاکستان بھر میں سینٹری ورکرز کی تنظیموں نے اب بھرپور ردعمل دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
معاملات کی انکوائری میرٹ پر ہونی چاہئے اگر سینٹری ورکر پر الزام ثابت ہو تو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ کسی کو من مرضی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کمزور طبقہ دیکھتے ہوئے زیادتی کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔
پاکستان میں سینٹری ورکرز کی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور آزاد کشمیر میں اس طبقہ کے لیے قوانین کی سرکاری سطح پر منظوری و تنظیمی ڈھانچوں کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں۔ ورکرز یونین آزاد کشمیر کا پلیٹ فارم سینٹری ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کام کررہاہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation