بتوں کے لیے قربانیاں دینے والا ایتھوپین گروپ یسوع پر ایمان لے آیا

بتوں کے لیے قربانیاں دینے والا ایتھوپین گروپ یسوع پر ایمان لے آیا

ایتھوپیا (MNN) - ایتھوپیا کے پہاڑوں میں، تقریباً 6,000 لوگوں کا ایک گروپ رہتا تھا جو یسوع مسیح کے متعلق ابھی تک نہیں جانتے تھے ۔ وہ ایک مقامی اینیمسٹ مذہب پر عمل کرتے ہیں، یہ مانتے ہیں کہ تمام مخلوقات میں زندگی کی طاقت ہوتی ہے اور یہ کہ روحیں لوگوں کو  بچا سکتی ہیں۔

2010 کے ایک سروے میں، ایتھوپیا کے 11 فیصد لوگوں نے کہا کہ روحوں یا آباؤ اجداد کے لیے قربانیاں انہیں نقصان سے بچا سکتی ہیں۔



مسیحی چرچ کے لیے کام کرنے  والوں کے ایک گروپ نے محسوس کیا کہ انہیں  ان لوگوں سے ملنے  اور یسوع کا پیغام پہنچانے کے لیے خدا کی طرف سے تحریک دی گئی  ہے۔ ورلڈ مشنری پریس کے ساتھ ہیلن ولیمز کہانی سناتی ہیں۔ "انہوں نے وہاں کبھی کوئی چرچ نہیں دیکھااور جہاں تک معلوم تھا، وہاں کبھی کوئی مسیحی ایمان دارنہیں تھا۔ چنانچہ انہوں نے ان لوگوں کے درمیان رہنے اور ان کے ساتھ خوشخبری کا اشتراک شروع کرنے کے لیے تین افراد کی ایک ٹیم کو بھرتی کیا۔



پچھلے سال ایک مسیحی رہنما نے لوگوں سے ملاقات کی کہ حالات کیسے چل رہے ہیں۔ ولیمز کہتے ہیں، ''وہ تقریباً 200 نئے ایمانداروں کو  وہاں دیکھ کر کے دنگ رہ گئے۔ انہوں نے گیت اور روحانی رقص کے ساتھ ان کا استقبال ایک نئے چرچ میں کیا جو ان کی ٹیم نے ابھی بنایا تھا۔ اُنہوں نے  انہیں جلائے ہوئے بتوں کے ڈھیر دکھائے اس بات کے ثبوت کے طور پر کہ اب اُنہوں نے ایک اور واحد سچے خدا پر ایمان لے آیاہے۔

"سیکڑوں سالوں سے، یہ گروہ اس علاقے میں رہ رہا تھا جس میں یسوع کا کوئی گواہ نہیں تھا۔ اور اب، انجیل نے انہیں ڈھونڈ لیا ہے۔"

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی