‎سیمسن سلامت، چئیرمین تحریک رواداری، کو پروفیسر سلامت اختر آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمینس ایوارڈ سے نوازا گیا

Read in English

لاہور(رپورٹ؛ شان صفدر، کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی )آل پاکستان کرسچن لیگ کے جنرل سیکرٹری الماس بھٹی اور مسیحی رہنما فرانسس سوداگر ، بابر مغل اور ناصر حنوک گل نے سیمسن سلامت صاحب کو "پروفیسر سلامت اختر آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمینس ایوارڈ" سے نوازا۔

یاد رہے کہ یہ ایوارڈ سال میں صرف ان دو لوگوں کو دیا جائے گا جو نیک نیتی کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوموں کی آواز بنیں ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ ایوارڈ صرف ان لوگوں کو دیا جائے گا، جو مسیحی کمیونٹی میں صرف اپنی گراں قدر خدمات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

 اس ایوراڈ کا اجراء، مسیحی کمیونٹی کے عظیم سیاسی رہنما پروفیسر سلامت اختر کے مشن کو جاری رکھنے والے سماجی اور سیاسی کارکنان کے جوش اور جذبہ کو سراہانے کے ساتھ ساتھ خدمت کی شمع کو جلائے رکھنے کی ایک کاوش ہے۔

رواں سال مارچ میں پہلا ایوارڈ ممتاز مسیحی رہنما شکیل جہانگیر کو دیا گیا تھا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی