![]() |
مسیحی صحا فیو ں کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونا خوش آئند ہے؛ بشپ آف رائے ونڈ |
اصغر رحمت ڈویڑنل کوآرڈینیٹر ساہیوال جبری مذہب تبدیلی ' کم عمری کی شادی ' امتیازی قوانین اورمعتصب رویہ جات یہ وہ مسائل ہیں جن کاوطن عزیز میں اقلیتوں خاص کر مسیحوں کو سامنا ہے ان مسائل کے حل کے چرچ اور صحافیوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے
مسیحی صحا فیو ں کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونا خوش آئند ہے 'رائے ونڈ ڈایوسس اور چرچ آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرسچین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔۔ان خیالات کا اظہار بشپ آف راے ونڈ ڈایوسس عزت مآب آذاد مارشل نے سی جے اے پی کے ممبران سے خصوصی ملاقات میں کیا۔بشپ آف رائے ونڈ ڈایوسس عزت مآب آزاد مارشل کی جانب سے کرسچین جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ممبران کے اعزاز میں جمعہ کی شام ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور ' فیصل آباد اور پشاور سے تعلق رکھنے والے مسیحی صحا فیوں نے شرکت کی' اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے وہ آج مسیحی صحافیوں کی نمائندہ شخصیات سے ملاقات کر رہے ہیں ،مسیحوں کے مسائل کے حل کے لئے چرچ کی شپ اور صحافیوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔مسیحوں کے مسائل کے حل لئے رائے ونڈ ڈایوسس اور چرچ اور پاکستان سی جے اے پی کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرے گا۔قبل ازیں سی جے اے پی کی جانب سے کاشف نواب اور آشر جان نے بشپ آزاد مارشل کو سی جے اے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔۔۔بشپ آف رائے ونڈ سے اس خصوصی ملاقات میں سینر صحافی شاہد مینر'سمیر اجمل۔طاہر وکی'اعجاز جارج 'عبید بھٹی' ذیشان یعقوب 'ڈاکٹر سلامت ' اور شمعون صاد سمیت سی جے اے پی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation