مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی کلیدی حیثیت ہے؛ تنویر گلزار

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی کلیدی حیثیت ہے؛ تنویر گلزار

امریکہ (نوائے مسیحی نیوز) رواداری تحریک یو ایس اے کے راہنما جناب تنویر گلزار نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کی کلیدی حیثیت ہے۔

 معاشرے میں ہم آہنگی ، رواداری اور امن جیسے جذبات کی اجتماعی آبیاری کے لیے ایسے عملی اقدامات ضروری ہیں جو لوگوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی لائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستانی معاشرے کو مذہبی ہم آہنگی اور باہمی اتفاق و بھائی چارے جیسے جذبات کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔


یہ بھی پڑھیں؛جناب تنویر گلزار صاحب کو سینٹ مارٹین سکول ضلع جھنگ کے آغاز پر دلی مبارکباد


 سیاسی عدم استحکام اور معاشی مشکلات عام انسان کی نفسیات پر گہرے نقوش چھوڑ رہی ہیں۔ ان حالات میں سوچ کو مثبت اور درست سمت میں رکھنا سماجی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

 یاد رہے تنویر گلزار مذہبی ہم آہنگی کے وژن سے جھنگ پنجاب اور آزاد کشمیر میں مسلم مسیحی بچوں کے لیے تعلیمی اور کمپیوٹر کورسز کے ادارے چلا رہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ 


یہ بھی پڑھیں؛نوائے مسیحی انٹرنیشنل کی جانب سے چیئرمین رواداری تحریک کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی