اٹک کے مسیحی قبرستان پر قبضے کا خدشہ ، انتظامیہ کی توجہ درکار

 


اقلیتی قبرستان اعوان آباد جسیاں ضلع اٹک میں چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے قبضہ مافیا سرگرم عمل ہے ۔اٹک (سروے رپورٹ نوائے مسیحی کوآرڈینیٹر ڈینئل مسیح )اقلیتی برادری کی اپیل پر سروے کیا گیا دیکھنے میں آیا کہ صاف پینے کا پانی کے لئے ہینڈ پمپ لگایا گیا تھا اب کافی عرصہ سے خراب پڑا ہے ۔جب بھی جنازہ قبرستان لیکر جاتے ہیں وہاں پر پینے کے لئے صاف پانی نہ ہوتا ہے اور چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے قبضہ مافیا اس جانب توجہ میں ہیں کب اقلیتی برادری قبرستان کو چھوڑے اور قبضہ کیا جائے ۔

 

موجودہ حکمرانوں سے اقلیتی برادری نے اپیل کی ہے کہ قبرستان کے چار دیواری کر کے گیٹ لگا کر دیا جائے اور صاف پانی ہینڈ پمپ نیا لگا کر سٹریٹ لائٹس کا انتظام کیا جائے کیونکہ قبرستان اقلیتی آبادیوں سے بہت دور ہے جنازہ اور قبر کھدائی کے وقت رات بھی ہوجاتی ہے اندھیرے کی وجہ سے تدفین میں مشکلات آتی ہیں ۔اقلیتی ممبران پنجاب گورنمنٹ اس جانب توجہ دیں

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی