خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ تحفظ ہے ; سونیا ریاست

خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ تحفظ ہے ; سونیا ریاست
 خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ تحفظ ہے ; سونیا ریاست

مظفر آباد (نوائے مسیحی نیوز) آزاد جموں و کشمیر کی اقلیتی نمائندہ سونیا ریاست نے کہا ہے کہ خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ تحفظ ہے ۔

معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے۔


یہ بھی پڑھیں؛اقلیتی خواتین ٹیچرز کو 5% کوٹہ پر سکوٹی بایئکس مہیا کی جائیں ؛پروفیسر انجم جیمز پال


 ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے اور اس کے تربیتی اداروں کا فرض ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کی تربیت بحثیت سربراہ خاندان کرنے پر خصوصی توجہ دے۔

 انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم جزو ہیں خواتین کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا معاشرے کے اندر مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کو میدان عمل میں مصروف ہیں۔


ضرور پڑھیں؛بیٹی بچاؤ تحریک فیصل آباد کے زیر اہتمام میٹنگ منعقد ہوئی


 معاشرے کے اندر خواتین کے ساتھ ناانصافیاں بند کی جائیں اور خواتین کو متحد و مضبوط بنانے کے لیے ان کا عزت و احترام کیا جانا چاہیے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی