![]() |
لاہور؛ شارش مسیح اغوا کے بعد بے دردی سے قتل لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا |
لاہور(رپورٹ؛اصغر رحمت ڈویڑنل کوآرڈینیٹر اوکاڑہ ساہیوال ) لاہور اتوکے اعوان باٹا پور سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ کالج طالب علم نوجوان شارش مسیح اغوا کے بعد بے دردی سے قتل
تفصیلات کے مطابق شارش مسیح کو 17 مئی کو نامعلوم افراد نے فون کال کے ذریعے گھر سے باہر بلوا کر اغوا کرلیا اور چار دن کے بعد اس کو بڑی ہولناک اور بے دردی انسانیت سوز طریقہ سے قتل کر دیا گیا جس کی لاش بروز ہفتہ 21/05/2022 کو مردہ حالت میں BRB نہر سے ملی ۔
یہ بھی پڑھیں؛سکھر؛ پیسوں کے لین دین کا تنازعہ, مسیحی نوجوان اغواء
جس کی ایف آئی آر لواحقین نے اغوا کی کروا رکھی تھی ابتدائی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق مقتول کے ہاتھوں کے ناخن کسی آہنی اوزار سے کھینچے اور لاش کو جلایا بھی گیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نامعلوم انسانیت کے دشمن درندہ صفت سفاک قاتلوں نے اغوا کے بعد اسکو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛اوکاڑہ: ایک اور کم عمر مسیحی لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تفشیش جاری ہے نامعلوم قاتلوں تک جلد پہنچ جائیں گے
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation