ساہیوال(اصغر رحمت ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) سرگودھا میں 20 سالہ نوجوان نے 80 سالہ بوڑھے شخص کو توہین مذہب کے الزام میں سر کاٹ کر قتل کرڈالا.. جمعرات کے دن ایک بجے خوشاب روڈ مین بس سٹاپ دھریمہ میں 20 سالہ نوجوان نے 80 سالہ بوڑھے شخص کو تیز خنجر کےساتھ سر اور پیٹ کاٹنے کے بعد قتل کردیا اور نعرے بازے شروع کر دی..
یہ بھی پڑھیں؛جنت مرزا نے صلیب کی توہین پر مبنی ویڈیو پر معذرتی ویڈیو جاری کردی
ایک اردو ویب سائٹ نیوز کے مطابق مقتول محمد شریف المعروف چاچا سائیکلیں والا عرصہ 40 سال سے بس سٹاپ پر سائیکلیں مرمت اور پنکچر لگانے کا کام کرتا تھا. پولیس نے ملزم کو آلہ قتل کےساتھ گرفتار کر لیا ہے. مقامی لوگوں کے مطابق ملزم کا مقتول کے ساتھ لین دین کا تنازعہ بھی چل رہا تھا...
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation