![]() |
سکھر؛ پیسوں کے لین دین کا تنازعہ, مسیحی نوجوان اغواء |
سکھر پیسوں کے لین دین کا تنازعہ, مسیحی نوجوان آفتاب یہودہ کو محمد شاہد عمر زبردستی اغوا کر لے گیا, لواحقین سراپا احتجاج پولیس تعاون کرنے سے گریزاں۔۔۔
کوآرڈینیٹر پی ایم آر سی سکھر ریمونہ صابر کیمطابق آفتاب مسیح کے والد شاہد عمر کیساتھ سولر پینل کا کام کرتے تھے اور ان کا کاروباری لین دین کافی عرصہ سے چل رہا تھا, جبکہ آفتاب مسیح کے والد نے شاہد عمر کو دو لاکھ روپے ادا کرنے باقی تھے اسی دوران اسکے والد کا انتقال ہو گیا۔ اب شاہد عمر دو لاکھ کی بجائے زبردستی بغیر دستاویزی ثبوت ان سے 40 لاکھ روپے مانگ رہا تھا۔ بہت منت سماجت کے بعد جب شاہد عمر نہ مانا تو آفتاب مسیح نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کورٹ نے بھی اس پر عمر شاہد کو جھوٹا قرار دیدیا آخری سماعت پر تھانہ سی سیکشن حدود سکھر سے کورٹ سماعت واپسی پر شاہد عمر نے ساتھیوں کی مدد سے آفتاب مسیح کو زبردستی اغوا کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛اوکاڑہ: ایک اور کم عمر مسیحی لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا
پی ایم آر سی کوآرڈینیٹر ریمونہ صابر نے جب آفتاب مسیح کے اغوا کی اطلاعات متعلقہ تھانے کو دی جس پر وہ بالکل تعاون نہیں کر رہے اور مقدمے کی ایف آئی آر بھی تاحال درج نہیں ہو سکی۔
چئیرمین نینشل کمیشن فار مینارٹیز جناب چیلا رام کیلوانی صاحب, ایم این اے جناب کھیل داس کوہستانی صاحب, ایم پی اے جناب نوید انتھنی سہوترہ صاحب اور ممبر این ایم سی جناب ڈاکٹر جے پال چھابڑیا سے فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ اغوا کرنے والے شاہد عمر کیخلاف فوری ایف آئی درج کروائی جائے اور آفتاب مسیح کو بازیاب کروایا جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation