مسیحی قوم کے معروف صحافی وشاعر بابو اختر رمضان دنیا فانی سے کوچ کر گئے

مسیحی قوم کے معروف صحافی وشاعر بابو اختر رمضان دنیا فانی سے کوچ کر گیے
 مسیحی قوم کے معروف صحافی وشاعر بابو اختر رمضان دنیا فانی سے کوچ کر گیے

 
سیالکوٹ( اصغر رحمت ڈویڑنل کوآرڈینیٹر اوکاڑہ ساہیوال نوائے مسیحی نیوز  )۔مسیحی صحافی وشاعر بابو اختر رمضان کی موت مسیحی قوم،صحافی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لئے کسی سانحہ سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار تعلیمی وسماجی شخصیت پروفیسر انجم جیمز پال،مذہبی وسماجی شخصیت دلبر دلشاد آف لندن،صحافی و شاعر سمیر اجمل،تعلیمی وصحافی شخصیت جاوید گل،صحافی واصلاحی شخصیت شکیل انجم ساون چیئرمین وٹیم نوائے مسیحی نیوز ،صحافی وسماجی شخصیت کاشف نواب،صحافی و سماجی شخصیت طارق چمن،صحافی شخصیت فرانسیس سوداگر،سماجی شخصیت بوٹا امتیاز مسیح،سماجی شخصیت جوزف جانسن VFJ، سماجی شخصیت جے پال چھابیڑیہ  نے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بابو اختر رمضان ایک مدبر،اچھے اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔وہ مذہبی خدمت میں دو قدم آگے ہوتے تھے اور ہمیشہ وہ دوسروں کاخیال رکھنے کو ترجیح دیتے تھے۔


یہ بھی پڑھیں؛ابھی پرویز بزمی صاحب کا غم نہ بھولے تھے کہ ایک اور مسیحی شاعر چل بسے


 شعبۂ صحافت میں ان کی والہانہ دلچسپی کاتھولک نقیب سے وابستگی اور شاعری سے جڑے رہنا ان کا جذبہ تھا۔وہ دوسروں میں خوشیاں بانٹ کر اپنی خوشیوں کودوبالا کرنے کا فن بھی جانتے تھے دوستوں میں ان کا شمار "جند جان" کی طرح ہوتا تھا۔۔۔آہ۔۔ بابو اختر رمضان ہم سے بچھڑ گئے۔

خدا وند مرحوم کو اپنے مقدسین میں شامل کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم