![]() |
نارووال میں پلاٹ کا تنازع، اقلیتی مسیحی گھرانے کو دھمکیاں، خواتین سے بدتمیزی، متاثرین کی انصاف کی اپیل |
نارووال (رپورٹ؛ عظیم کنول چوہان،ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی) محلہ اللہ عیسی نگری نارووال میں متنازع پلاٹ کے معاملہ پر آج مورخہ 20 مئی دن ساڑھے گیارہ پر نوید خان ، اسد تتلہ اور دیگر ساتھیوں نے جو قریبی گاؤں کھرل کے رہائشی ہیں زوبیہ نذیر کے گھر کے گیٹ پر زور زور سے دستک دینا شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور مسیحی خاندان کا چشمِ چراغ گل ہو گیا
انتہائی غلیظ اور اخلاق سے گری ہوئی زبان استعمال کی گندی گالیاںاور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور کہا ہم نے سات قتل کئے ہیں آپ کے پورے گھرانے کو بھی قتل کر دیں گے آپ پلاٹ کے معاملے پر زبان مت کھولنا ۔
15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن ان افراد کو گرفتار نہ کیا گیا اور پوچھا تک نہیں گیا بلکہ پولیس نے مطالبہ کیا کہ بی بی آپ نے ویڈیو کیوں نہیں بنائی ۔
یاد رہے ہے کہ اس وقت زوبیہ نذیر ان کی والدہ اور تین سالہ بچہ گھر پر موجود تھے متعلقہ تھانے میں درخواست پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation