یکم مئی مزدور محنت کشوں کا عالمی دن کے موقع پر معروف اصلاحی و سماجی شخصیت پروفیسر انجم جیمز پال سمندری فیصل آباد پنجاب سے ضلعی کوآرڈینیٹر اوکاڑہ نوائے مسیحی اصغر رحمت کی خصوصی نشت اس موقع پر پروفیسر انجم جیمز پال نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا
کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شکاگو کے شہیدوں سمیت پاکستان بھر اور خصوصاً چائلڈ لیبر مزدور اقبال مسیح ستارہ شجاعت سے اظہار یکجہتی اور تجدید عہد کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد امریکہ کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کی خاطر اپنی زندگیوں کو نا صرف خیر باد کہا بلکہ بہت سے مزدوروں پر ایسا ظلم بھی کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی اور قتل ہوئے اور پھر بھی ان کے مطالبات کو نہیں مانا گیا
امریکہ کے شہر شکاگو کنونشن کی ایک قرارداد میں طے کر دیا کہ یکم مئی 1886ء کے دن سے مزدوروں کے لئے ایک دن کا کام صرف آٹھ گھنٹے پر مشتمل ہوگا اور یہی ان کے قانونی اوقات کار ہوں گے۔ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ اس مقصد کے لئے ہڑتالوں اور مظاہروں سے بھی کام لیا جائے گا۔ مئی 1885ء میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ محنت کش شکاگو اور دیگر امریکی شہروں میں آٹھ گھنٹے کام کے مطالبہ کی جدوجہد میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:سینٹری ورکروں کے گھروں میں فاقے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کس منہ سے ہفتہ صفائی شروع کر رہی ہے
ہم تمام جملہ ذمہ داران عہدیداران مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے گزارش کرتے ہیں کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ملازمین کا جائز حق اور الاؤنس کی ادائیگی کو ہر ماہ ممکن بنایا جائے
ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی وقت پر ادا کی جائے
تمام مزدور ملازمین کو فری میڈیکل کی سہولیات دی جائیں
دوران ڈیوٹی انتقال کرجانے والے ملازمین کے گھر سے کوٹے کے تحت فوری طور پر ایک فرد کو نوکری دی جائے
ملازمین سے جبری مشقت فوری طور پر بند کی جائے
اور ملازمین کو وہ تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے جو لیبر قوانین کے تحت ملازم مزدور کا حق ہے یکم مئی کا دن دنیا بھر میں محنت کشوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس روز ہم تمام محنت کش اپنی جدوجہد کو سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔آج دنیا کے 66 ممالک میں یوم مئی کے روز سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation