"پروفیسر سلامت اختر آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس ایوارڈ" کے نام سے سالانہ مسیحیوں کو اعزاز دینے کا فیصلہ |
اسلام آباد (نوائے مسیحی نیوز)"پروفیسر سلامت اختر آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس ایوارڈ" کے نام سے سالانہ مسیحیوں کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہرسال دو مسیحیوں کو دیا جایا کرے گا جنہوں نے کمیونٹی کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہوں گی۔
تفصیلات بتاتے ہوئے پروفسیر سلامت اختر کے فرزند جناب نواز سلامت نے کہا کہ میرے والد پروفیسر سلامت اختر نے اپنی تمام زندگی مسیحی برادری کی خدمت کے لیے نہایت وقاراور لگن سے وقف کی ہے۔
ہم نے پاکستان کی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو، جو اسی جذبہ عقیدت کے ساتھ اپنی کمیونٹی کی خدمت کی/کر رہے ہیں، کو "پروفیسر سلامت اختر آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمنس ایوارڈ" کے نام سے اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہر سال یہ ایوارڈ کمیونٹی کے دو سرشار لوگوں کو دیا جا ئے گا تاکہ وہ اپنے حوصلے بلند رکھیں اور ان میں ایمان اور انسانیت کی روشنی کو روشن رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں؛کالا جوزف، لفظ عیسائی اور میرا پاکستان ، تحریر نواز سلامت
یاد رہے پروفسیر سلامت اختر پاکستانی مسیحیوں کی معروف تعلیمی و سیاسی شخصیت ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی مسیحیوں کے حقوق کے لیے گراں قدر جدوجہد جاری رکھی ۔ وہ آل پاکستان کرسچن لیگ کے بانی بھی ہیں۔ ان کی خدمات کو ان کے فرزند جناب نواز سلامت جاری رکھے ہوئے ہیں اور والد کے عمر رسیدہ ہونے کے بعد انہوں نے والد کی جدوجہد کی کمان سنبھال لی ۔
چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیحی کمیونٹی کے لیے کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ اس ایوارڈ کی افادیت اسی صورت میں ہوگی جب ایوارڈ کے لیے افراد کو میرٹ کے مطابق منتخب کیا جائے گا ورنہ پاکستانی مسیحی کمیونٹی میں روز ریوڑیوں کی طرح ایک دوسرے کو ایوارڈ دینے کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے جس کی مسیحی کمیونٹی یا قومی سطح پر کوئی شناخت اور اہمیت نہیں ہوتی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation