پاکسانی مسیحیوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری

 


پاکستان میں کیتھولک چرچ کے لیے ایک عظیم دن
۔ مقدس جان باسکو کی عید کے دن، آرچ بشپ تقدس مآب سبيسٹن فرانسس شا  ء نے اعلان کیا، کہ پاپائے اعظم فرانسس نے آکاش بشیر کو بطور 'Servant of God' قبول کیا ہے۔ آکاش نے 15 مارچ 2015 کو سینٹ جانز کیتھولک چرچ، يوحنا آباد، لاہور میں مسیحی برادری کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔



یہ بھی پڑھیں؛صحافی نے پوپ فرانسس کو میوزک شاپ سے باہر آتے دیکھا، ویڈیو وائرل ہوگئی


 وہ پہلے پاکستانی مسیحی ہیں جسے یہ مقدس ٹائٹل دیا گیا ہے۔ "خدا کا خادم" (Servant of God) قرار دیا جانا کسی مسیحی کو مقدس یا کلیسیائی  شہید قرار دیے جانے کا ابتدائ مرحلہ ہے جو کیتھولک چرچ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آکاش جیسے نوجوان يقيناً کلیسیا اور ملک کے لیے با عث فخر ہیں۔ جنکی گواہی دنیا میں نور بن کرچمکتی ہے۔ پاکستانی مسیحیوں کو بہت بہت  مبارک ہو۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی