خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پادری کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پادری ولیم سراج کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے جمشید تھامس نے آخری رسومات میں شرکت کی۔پی ٹی آئی ایم این اے کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرلی جائیں گی، ایسے واقعات صرف پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛چن پادری کا بھائی برمی فوج کے ہاتھوں مارا گیا
ایم این اے جمشید تھامس نے کہا کہ تمام اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
واقعے کے خلاف پشاور کے تمام مشنری سکولوں کو احتجاجاً بند کر دیا گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation