گوجرانوالہ میں غریب مسیحی والدین کی بچی جبری زیادتی کا شکار، پی ایم آئی کا اظہار یکجہتی

گوجرانوالہ میں غریب مسیحی والدین کی بچی جبری زیادتی کا شکار
گوجرانوالہ میں غریب مسیحی والدین کی بچی جبری زیادتی کا شکار

 گوجرانوالہ (رپورٹ ؛ عظیم کنول چوہان ، نوائے مسیحی نیوز ) محلہ عیسی ٰ نگیر ترگڑی میں غریب مسیحی والدین کی بچی جبری زیادتی کا شکار ، والدین کی انصاف کے لیے دہائی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ محلہ عیسی ٰ نگر ی ترگڑی میں غریب مسیحی والدین کی بچی سمائمہ لعزر جبری زیادتی کا شکار ہو گئی۔غریب، بے بس، مظلوم اور مجبور والدین کی انصاف کے لیے دہائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛اوکاڑہ: ایک اور کم عمر مسیحی لڑکی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گیا


سمائمہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں ایف آئی آردرج ہوگئی ہے۔ایف آئی آر میں سمائمہ کی والدہ آستر نے کہا ہے کہ میں محلہ عیسیٰ نگری ترگڑی روڈ کی رہائشی ہوں اور گھریلو خاتون ہوں میری بیٹی مساة سمائمہ دختر لعزر مسیح بعمر 13 سال جو کہ مورخہ26/1/22 کو بوقت 3 بجے دن اپنی سہیلی آمنہ جو ترگڑی روڈ کی رہائشی ہے ملنے کے لیے گئی تو راستہ میں موجود کاشف ولد طفیل قوم جٹ سکنہ راہوالی ترگڑی روڈ اور 2 مدثر ولدیت نامعلوم قوم انصاری سکنه ترگڑی روڈ نے مل کر میری بیٹی کو زبر دستی کاشف نے گھر میں دھکیل دیا اور میری بیٹی سمائمہ کو م مدثر نے حبس بے جا میں رکھ کر زنا بالجبر کیا اور مورخه28/1/22بوقت 3 بجے رات میری بیٹی سمائمہ کو جندر یہ روڈ پر چھوڑ کر چلے گئے جس پر میری بیٹی گھر آئی اور مجھ کو سارا کچھ بتایا سائلہ برائے کروانے کاروائی تھانہ حاضر آئی ہے لہذا مہربانی فرما کر کاروائی عمل میں لائی جائے۔


یہ بھی پڑھیں؛غریب کم سن شہزاد مسیح کو درندہ صفت انسانوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا


پاکستان مسیحی اتحاد کے چیئرمین عمانوئیل اطہر جولیس اور پارٹی کارکنان نے زیادتی کی شکار بچی اور والدین سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ان کی پارٹی مظلوم والدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسیحی اتحاد اپنی مسیحی بچیوں کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور اگر انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گئے تو بھرپور اختجاج کریں گے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی