وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم کی سربراہی میں مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

 


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم کی سربراہی میں مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

وفد کا اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر

آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اقلیتی برادریوں کے لئے بے مثال اقدامات کیے ہیں۔وفد کی گفتگو

آپ نے مختصر عرصے میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے عملی کام کئے ہیں۔وفد

آپ کی حکومت کے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پائیدار اقدامات کی تحسین کرتے ہیں۔وفد

پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود میں لیڈ لی ہے۔وفد

پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی کمیشن بنایا جارہاہے۔عثمان بزدار

مینارٹی رائٹس کمیشن کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔عثمان بزدار

پنجاب حکومت نے رواں مالی برس اقلیتوں کیلئے بجٹ میں 5 گنا اضافہ کیا ہے۔عثمان بزدار

رواں مالی برس اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔عثمان بزدار

اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں کے مختص 5 فیصد کوٹے کے تحت خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔عثمان بزدار

اقلیتی برادریوں کیلئے ملازمتوں کے مختص کوٹے پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔عثمان بزدار

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کیلئے ہائر ایجوکیشن کے اداروں میں 2فیصد خصوصی کوٹہ مقر ر کیا ہے۔عثمان بزدار

2فیصد کوٹہ سے اقلیتی طلبہ بہترین درسگاہوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔عثمان بزدار

لاہور میں یوحنا آباد اور فیصل آباد میں وارث پورہ کو ماڈل مینارٹی علاقے قرار دیا گیا ہے۔عثمان بزدار

رحیم یار خان کے علاقے بھونگ میں مندر کو ایک ماہ میں دوبارہ بحال کیا ہے۔عثمان بزدار

اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔عثمان بزدار

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ عثمان بزدار

پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ عثمان بزدار

نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ عثمان بزدار

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور اور سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور بھی اس موقع پر موجود تھے

وفد میں پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور مہندر پال سنگھ، اراکین پنجاب اسمبلی ہارون گل، یوڈیسٹرچوہان،بشپ آزاد مارشل،آرچ بشپ سبسٹین فرانسیز، ڈاکٹر مجیدایبے،سالویشن آرمی لاہور کے سربراہ، چیئرپرسن مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب جیکولین ٹریسلر، وائس چیئرمین مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب روبنسن عزیز فرانسیز، بشپ ولسن جان گل اور دیگر شامل تھے

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی