سردی سے پریشان لوگوں کے لیے اچھی خبر

سردی سے پریشان لوگوں کے لیے اچھی خبر

 تازہ ترین موسمی صورتحال کے مطابق اگلے چند دن تک ملک کے بیشتر علاقوaں میں موسم خشک رنے کا امکان ہے۔

ملک میں جاری سردی کی حالیہ شدید لہر اب کمزور ہو چکی ہے۔


اگلے چند روز کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سردی کی شدت میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

اگلے دو یا تین روز کے دوران شمال مشرقی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے جنوبی بلخصوص ساحلی علاقوں میں دیر رات اور صبح کے اوقات کہیں کہیں شدید دھند کے امکانات ہیں




25 دسمبر کے بعد ملک میں موسم سرما کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

مختلف موسمی ماڈلز اور پیرامیٹرز کے مطابق 25 سے 28 دسمبر کے دوران بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے

اس دوران گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام شمالی علاقہ جات میں اچھی برفباری متوقع ہے


25 سے 27 دسمبر کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی اچھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں زبردست برفباری کی توقع کی جا رہی ہے

بارش اور برفباری کے بعد ملک کے اکثر علاقے ایک مرتبہ پھر سے شدید سردی کی لپیٹ میں آہ جائیں گے

مزید اپڈیٹس وقت کے ساتھ ساتھ جاری رہیں گی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی