یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل ہی کرسمس کی حقیقی خوشی دے سکتا ہے؛ مقررین کرسمس یوتھ کانفرنس

یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل ہی کرسمس کی حقیقی خوشی دے سکتا ہے؛ مقررین کرسمس یوتھ کانفرنس

 
اسلام آباد (رپورٹ؛ تریضہ پیٹر ) یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل ہی کرسمس کی حقیقی خوشی دے سکتا ہے؛ مقررین کرسمس یوتھ کانفرنس

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار اسلام آباد میں رہائی ٹی وی اور رہائی تحریک کے زیر اہتمام نوجوان نسل کے لیے کرسمس یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔




اس کانفرنس میں مقررین نے کرسمس اور خداوند یسوع مسیح کی پیدائش کے حقیقی مقصد اور اسے حقیقی روح کے مطابق منانے کے پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔ 


یہ بھی پڑھیں؛کرسمس کی حقیقی خوشی کیا ہے؟ تحریر: کرسٹوفر کرسٹی


مقررین نے کہا کہ اگر مسیحی نوجوان نسل اپنے آپ کو مسیح یسوع کی تعلیمات کے مطابق ڈھال لے تو کبھی بھی ناکامی اور پستی کا شکار نہیں ہوسکتی۔ 


 یہ تعلیمات ہمیں کامیاب اور بابرکت قوم بنا سکتی ہیں ۔ ہمیں صرف ضرورت ہے تو دور جدید میں ان تعلیمات اور طریقوں سے استفادہ کرنا ہے جو مسیح نے ہمارے لیے مقرر کی ہیں۔ 


مزید پڑھیں؛آزاد کشمیر میں نغمہ شادمانی کرسمس کیرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا


پروگرام میں شریک نوجوان نسل نے اس پروگرام کی افادیت اور حاصل ہونے والی تعلیمات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس پروگرام کو معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ ایسے پروگرامز منعقد ہوتے رہیں گے۔




اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر نامور سماجی و ادبی شخصیت چیئرمین رہائی تحریک جناب کرسٹوفر کرسٹی، بشپ شاہد محموداور دیگر مہمانان گرامی نے کرسمس کا کیک کاٹا۔

 

یہ بھی پڑھیں؛دُعا ہے نیا سال وباﺅں سے نجات، عالمی تنازعات کے حل کا سال ہو، چیئرمین نوائے مسیحی


شرکاءاس پروگرام سے خوب محظوظ ہوئے اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ ملک پاکستان کی بقا اور کرسمس کے موقع پر سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم